حیدرآباد۔9جنوری(اعتماد نیوز)
آج اجلاس میں وائی ایس آرکانگریس کے مسلسل
اجلاس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی وجہ سے انہیں معطل کر دیا گیا۔ پندرہ ارکان
کی معطلی کے بعد تلنگانہ بل پر مباحث کا آغاز ہوا۔ اس سے قبل دو
مرتبیہ
اجلاس کو ملتوی کیا گیا۔ چنانچہ تلنگانہ بل پر ریاستی وزیر وٹی وسنتا کمار
نے مباحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل جمہوری اقدار کے مغائر ہے۔ انہوں
نے اس بل کی تشکیل کو غیر درست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم
سے سیما آندھرا پچاس سال پیچھے چلے جائینگے۔